بھارت کا کلبھوشن کی نظر ثانی اپیل پر بھارتی وکیل کے ذریعے پیروی کا مطالبہ

0 40

نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریوستاوا نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے ۔رپورٹ میں بھارتی ترجمان کے حوالے سے کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے )کے فیصلے کی روح کے مطابق فری اور فیئر ٹرائل کے لیے ہم نے بھارتی وکیل کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی نمائندگی کا کہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کو پہلے اہم معاملات حل کرنے ہیں، جیسا کہ کیس کی متعلقہ دستاویزات کی نقول اور بغیر کسی رکاوٹ کے قونصلر رسائی دی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.