
تحریکِ لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ لاہور کے مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک میں ادا کر دی گئی۔
تحریکِ لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد علامہ سعد رضوی نے مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں ہی تحریکِ لبیک پاکستان کے نئے امیر کا حلف اٹھا لیا۔
تحریک لبیک کے نئے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔
خادم حسین رضوی کی تدفین مسجد رحمت اللعالمین سے ملحق مدرسہ ابوذرغفاری میں کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کے موقع پر مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکن اور مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس سے قبل مولانا خادم حسین رضوی کا جسدِ خاکی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے گریٹر اقبال پارک پہنچانے کے لیے جلوس کی صورت لایا گیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے اقبال پارک کے اطراف فرائض انجام دیئے، جنازہ گاہ کی نگرانی متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔
دینی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد اُن کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراؤنڈ کے اجتماع میں کیا گیا۔
علامہ خادم حسین رضوی صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو اپنی زندگی میں ہی اپنی جانشینی کے لیے تیار کر رہے تھے۔
خادم رضوی کا فیض آباد میں نومبر 2020 کے وسط میں آخری دھرنا اس اعتبار سے بھی اہم تھا کہ اس دھرنے سے قبل نکالی گئی ریلی کی عملی قیادت رضوی نے اپنے بیٹے سعد رضوی سے ہی کروائی تھی۔
خیال رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ کچھ ہی دیر میں لاہور کے مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک میں ادا کی جائے گی۔
مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں اس وقت تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکن اور مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔




