اہم خبریںپاکستان

کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

 پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور گزشتہ ایک دن میں 42 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں جو کہ 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں 896  ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں اس وبا سے 7603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button