اہم خبریںبلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان کے دو ر ہ واشک سے مثبت نتائج برآمد ہونگے ، زابد ریکی

ماشکیل  :  ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے دورہ واشک کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو واشک آنے پر ویلکم کرینگے واشک بلوچستان کا انتہائی پسماندہ ترین ضلع ہے جسکی پسماندگی سمیت واشک کے عوام بلخصوص ماشکیل بارڈر ناگ،رخشان بسیمہ،گڑانگ،جنگیاں سمیت واشک ہیڈکواٹر کے بنیادی درپیش مسائل اور پی ایس ڈی پی کے بارے میں آگائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران کی عدم دستیابی و غیرحاضری کے بارے میں آگائی دینگے کیونکہ واشک میں ضلعی آفیسران کو تمام تر سہولیات دفاتر رہائش کی دستیابی کے باوجود غیرحاضری باعث افسوس ہے آفیسران سرکار کے ملازم ہیں واشک ہیڈکواٹر میں موجود ہو کر ڈیوٹی دینا انکے فرض منصفی میں شامل ہیں اگر وہ ہیڈوکواٹر میں ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں تو انکے ضلع کے پوسٹوں پر براجمان رہنے کا حق حاصل نہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر ریاض رانا ایک ذمہ دار شخصیت ہیں انکے واشک آمد کے مثبت نتائج برآمد ہونگے انھوں نے کہا کہ بطور علاقہ کے منتخب نمائندہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے دورہ واشک کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں ویلکم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ضلع واشک کی پسماندگی اور غربت کو مدنظر رکھ کر واشک کے درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھا کر تاریخ میں سنہرہ باب رقم کرینگے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے باسی غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ پسماندگی غربت و گھمبیر مسائل میں جھکڑے واشک میں چیف سیکرٹری بلوچستان کے دورہ واشک کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button