
گوادر : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،وزیر داخلہ ضیاء لانگو گوادر پہنچ گئے ۔ کل چائینیز قافلے پر خودکش حملے کے بعد حالات کا جائزہ اور سیکورٹی کے حوالے سے ایک اھم میٹنگ جاری ہے، جس میں گوادر کے مختلف پروجیکٹ پر کام کرنیوالے چینی ماہرین کی سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، میٹنگ میں کورکمانڈربلوچستان ، سمیت اعلیٰ فوجی حکام شریک ہیں۔



