محمد نبی افغانستان کرکٹ بورڈ میں شامل

0 35

افغانستان کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد نبی افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی) میں شامل ہوگئے۔ اے سی بی نے بورڈ میٹنگ میں 4 نئے ممبرزکو شامل کرنے کی منظوری دی جن میں سابق کپتان بھی شامل ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نبی نے 3 ٹیسٹ میچزکھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ 35 سال کے محمد نبی نے 124 ون ڈے انٹرنیشنل اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں افغانستان کی نمائندگی کی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.