ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکیوں کیلئے ڈراؤنا خواب قرار دیدیا

0 33

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو امریکیوں کے لئے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیموکریٹس نےنصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختم کرنےاور امریکیوں کی ملازمتیں دوسرے ممالک کو دینے میں صرف کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر بائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ اور منیاپولس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچئے اور اپنے شہر میں آنے والے تباہی کا تصور کریں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی خواب، پاگل پن اور دنیا کے سب سے بڑے ملک کی تباہی کے درمیان دیوار بن چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.