بلوچستان

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر ذابد علی ریکی 2018سے 2021تک صوبے کے تمام محکموں اور صوبے کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز، ویٹر نری ڈاکٹرز اور دیگر آسامیوں پر تعینات ہونے والے افراد ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کروانے اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے وفا ق اور پنجاب میں صوبے کے طلباء کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے اجلاس میں میر ذابد علی ریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدی گئی مشینری استعمال میں نہ لا نے اور نصر اللہ زیر ے ینگ ڈاکٹروں کے مطالبات کی منظوری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ خوراک سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button