کراچی کے قریب لسبیلہ میں کارخانے میں لگی آگ بجھا دی گئی،لاکھوں کا نقصان

0 31

کراچی:  کراچی کے علاقے لسبیلہ میں 3 کارخانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 باوزر نے ڈھائی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔

کراچی کے علاقے لسبیلہ میں الالصبح فرنیچر، جوتوں اور پلاسٹک کے کارخانوں میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، عملے کو پانی کی کمی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ آتشزدگی کے باعث کارخانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.