ایپل پہلی امریکی کمپنی جس کی مارکیٹ قدر 20 کھرب ڈالرز ہوگئی

0 33

کراچی;  ایپل انکارپوریشن پہلی پبلک لسٹیڈ کمپنی ہے جس کی اسٹاک مارکیٹ میں قدر 20 کھرب ڈالرز ہو گئی ہے ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جون کے آخر تک سہہ ماہی میں تمام خطوں میں کورونا وائرس سے دنیا کی بڑی معیشتوں کو درپیش تباہ کا ریوں کے بوجود ایپل کے ریونیو میں اضافہ ہی ہوا ہے۔آئی فون ساز ایپل کمپنی نے دنیا کی قیمتی ترین کمپنی کے طور پر سعودی کمپنی آرامکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہےجس کی 2020 میں قدر میں 57 فیصد اضافہ ہوا ۔اس سے کمپنی میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا بھی اظہار ہوتا ہے ۔ایپل نے اب صارفین کو سیلز سے خدمات کی فراہمی پر توجہ دینا شروع کردی ہے ۔ امیزون ، مائیکرو سافٹ اور گوگل مالکان الفابیٹ ان سب کی مارکیٹ ویلیو دس کھرب ڈالرز ہے جبکہ امریکی بڑی ہائی ٹیک کمپنیوں کی مجموعی مالیت 60 کھرب ڈالرز ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.