اہم خبریںپاکستان

ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے : فرخ حبیب

اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کے کھاتوں کی جانچ پڑتال نہ ہو، پی ٹی آئی نے حساب دے دیا، مزید حساب کیلئے بھی تیار ہیں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا منگوائے، اسکروٹنی کمیٹی جلداز جلد کام مکمل کرے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے سیاسی فنڈز کی تفصیلات مانگی گئیں، بہت سی سیاسی جماعتوں چاہتی ہیں، ان کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو، تمام سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آچکی ہے جس میں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن بڑھکیں مارتے، اب وہ الیکشن کمیشن میں اپنی فنڈنگ کا جواب دیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوسکے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وکیل ہائی کورٹ میں ہے، کچھ وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button