اے پی سی پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی، بابر اعوان
وزیراعظم کےمشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ ایسے شخص کی حکمرانی ہے جس سے چھوٹے نہیں بڑے مافیا ڈرتے ہیں، اے پی سی نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی، اپوزیشن کا ایجنڈا چور دروازے سے کرسی ہے۔
اسلام آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی ہمارا وزیر اعظم ہے، اب ملک سے کوئی کھیل نہیں چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا کوئی اور نہیں وزیر اعظم عمران خان ہے، ایک وزیر اعظم وہ تھا جو مودی کو اپنے گھر لایا اور اماں کیلئے ساڑھیاں تحفے میں دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز دور میں ایئرپورٹ پر مودی کی امیگریشن ہوئی نہ ویزا لینے کی ضرورت پیش آئی۔
بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے، جنہیں آدھا ملین ووٹ نہیں ملے وہ ملین مارچ کہاں سے کریں گے۔