اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل 7، پی سی بی کا کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔

کرکٹ شائقین اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں، یہ آن لائن فارم پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ گذشتہ کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہیروز کے ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کو گورننگ بورڈ دے گا جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button