کھیل

شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بالر بن سکتا ہے، عبد الرزاق

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عبدالرزاق کا شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کہنا ہے کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بالر بن سکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں پر بہتر انداز میں اٹیک کرتے ہیں، شاہین آفریدی میں دنیا کا بہترین بالر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

عبدالرزاق نے فخر زمان سے متعلق کہا ہے کہ فخر زمان کوئی بھی میچ جتوا سکتے ہیں، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جسے ہر میچ کھلانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حارث رؤف نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا، حارث رؤف نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اچھا بالر بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button