شوبز

حمزہ علی عباسی اپنی نئی ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے

لاہور( شوبز ڈیسک ) نیمل خاور کی جانب سے انسٹا سٹوری پر شوہر حمزہ اور بیٹے مصطفی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔ویڈیو میں حمزہ علی عباسی گٹار بجا رہے ہیں اور ساتھ میں کچھ گا بھی رہے ہیں، نیمل کی جانب سے حمزہ کی آواز بند کر کے ویڈیو لگائے جانے کے سبب یہ تو سنائی نہیں دے رہا کہ حمزہ علی عباسی کیا گا رہے ہیں مگر انہیں گٹار بجاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔نیمل کا اس ویڈیو کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘مصطفیٰ اپنے بابا کے ساتھ گٹار ٹائم انجوائے کر رہا ہے ۔ کئی انٹرنیٹ صارفین حمزہ علی عباسی کو گٹار بجانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔دوسری جانب چند صارفین مصطفی عباسی کے صدقے واری جاتے ہوئے کمنٹ کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button