شوبز
بھارتی اداکار فردین خان کی 11 برس بعد بالی وڈ میں واپسی

ممبئی : این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردین خان فلم ‘‘وسفوٹ’’ میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ دکھائی دیں گے ۔فلم ‘‘وسفوٹ’’ 2012 میں ریلیز ہونے والی وینزویلا کی فلم ‘راک، پیپر، سیسرز’ کا ری میک ہے ۔وسفوٹ کی شوٹنگ رواں ماہ کے اواخر تک شروع کی جائے گی۔مذکورہ فلم سے بالی ووڈ میں فردین خان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے سنجے گپتا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ فردین اور رتیش اس انتہائی خاص پراجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فلم کے حوالے سے کام جاری ہے اور رواں ماہ کے آخر میں وسفورٹ کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا، ہم اس کی تیاری کررہے ہیں۔ فردین اور رتیش دیش مکھ فلم میں دشمن کے طور پر نظر آئیں گے ۔




