اہم خبریںشوبز

گلوکار فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کو زیادہ کھانے کا مشورہ

لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ خان جَلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔سارہ خان آج کل اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی تصویریں بھی شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔سارہ خان کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہیں، سارہ خان کے سامنے مختلف اقسام کے متعدد کھانے رکھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ، کھاؤ بیگم کھاؤ، یہ کھانے کے دن ہیں۔فلک شبیر کی یہ سٹوری سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button