یوم آزادی پر پرجوش شوبزسٹارزکی قوم اور مداحوں کو مبارکباد

0 26

لاہور،کراچی :  پرجوش شوبز سٹارز نے یوم آزادی پر اپنے پیغامات میں وطن سے محبت کااظہار کرتے ہوئے قوم اور مداحوں کو مبارکباد دی ہے ۔اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میرا پیار ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہ قوم سبز وسفید رنگ کے پرچم تلے متحدرہے ، میں ہمیشہ ملک سے محبت اور حفاظت کا عہد کرتا ہوں۔اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اللہ ہمیں وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے ۔اداکار عدنان صدیقی نے ایک ملی نغمے کی ویڈ یو شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباددی ۔ اداکارہ وینا ملک نے سبزہلالی پرچم کو چومتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ۔سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی تینوں بیٹیوں کے ہمراہ آزادی کے 73سال مکمل ہونے پر خوشی مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی۔ اداکار فیصل قریشی نے جھنڈے کے رنگ کے کپڑے زیب تن کئے جبکہ اہلیہ ثنا فیصل ،بیٹے فرمان اور بیٹی آیت کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ،انہوں نے سوشل میڈیاپرقائد اعظم کے ایک بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اداکارہ جگن کاظم نے مینارِ پاکستان پر لی گئی اپنی دلکش تصویر شیئر کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔اقرا عزیز نے قائد اعظم کے ارشادات پر مبنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔اداکارہ منال خان نے بھانجی امل کی ہرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تصاویر شیئر کیں ۔ گلوکار سجاد علی نے بھی مداحوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اپنے ملک اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے ۔اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے پیغام میں شاعرانہ انداز اپنایا اور لکھا کہ’’میری کیا ہے اور پہچان، کچھ بھی نہیں ، بس میرا رب اور میری جان میرا پاکستان‘‘۔نیلم منیر نے قومی جھنڈا شیئر کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘لکھا۔اداکارہ وگلوکارہ ماہ نورنے سوشل میڈیا پر قومی پرچم تھامے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ہمیں اپنے وطن کی ترقی کیلئے دن رات کام کرنے کا عہد کرنا چاہئے تاکہ دنیامیں ہمیں بلند مقام مل سکے ،ہرپاکستانی اپنے وطن کی حفاظت کیلئے مرمٹنے کو تیار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.