اہم خبریںکھیل

ٹینس اسٹار جوکووچ کو آسٹریلیا میں پھر حراست میں لے لیا گیا

سڈنی : ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین بارڈر حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ آسٹریلین بارڈرحکام سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔

آسٹریلین حکام نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا گزشتہ روز منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button