اہم خبریںشوبز

عمرشریف کی حالت بدستورخراب، بیٹے کی والد کے لیے دعاؤں کی اپیل

کراچی: لیجنڈ اداکارعمرشریف کے بیٹے جواد عمرکا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی اگرامریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ اداکارعمرشریف کی طبیعت بدستورخراب ہے۔ اداکاراسپتال میں زیرعلاج ہیں اوران کی حالت میں بہتری نظرنہیں آرہی۔

اداکارکی سوشل میڈیا پرایک تصویروائرل ہورہی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارکودعاؤں کی ضرورت ہے۔

اس متعلق ان کے بیٹے جواد عمرکا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔ اگر امریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

بیٹے نے مزید کہا کہ والد اس وقت بالکل بھی ہوش میں نہیں اور چند منٹ ہوش میں آنے پربھی کسی کو نہیں پہچان رہے، پوری قوم سے والد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد حکومتی سطح پرعمرشریف کے لیے امریکا کے ویزے اورایئرایمبولینس سے متعلق انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button