قوم نے دہشت گردی، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بہادری سے مقابلہ کیا

0 31

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا ہم آج عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے ۔

یوام آزادی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کے لیے عہد کرنے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج یوم آزادی کے دن ہمارا دل بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہے جہاں گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے جاری ہے، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.