آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے: بلاول بھٹو زرداری

0 32

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74ویں یومِ آزادی پر پیغام قوم کو جشنِ یومِ آزادی مبارک: بلاول بھٹو زرداری

آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے: بلاول بھٹو زرداری انسانی وقار کا احترام اور انسانذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا: بلاول بھٹو زرداری ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں: بلاول بھٹو زرداریپاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کی تحریکِ آزادی ایک پُر امن سیاسی جدوجہد تھی: بلاول بھٹو زرداری قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں تھیں: بلاول بھٹو زرداری تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے: بلاول بھٹو زرداری ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تاکہ ہم اپنی عبادت، اظہار رائے، اور ایسوسئیشن کی آزادی سے بھرہ مند ہوں: بلاول بھٹو زرداری تاکہ ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعہ حکومتوں کا احتساب کرسکیں: بلاول بھٹو زرداری

تاکہ ہمیں بلا تاخیر کے انصاف کی فراہمی یقینی ہو: بلاول بھٹو زرداری دوراندیشی و خود احتسابی زندہ قوموں کی اوصاف ہوتی ہیں: بلاول بھٹو زرداری ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ آٹا، چینی اور پٹرول جیسی روزمرہِ استعمال کی اشیاء آج مافیاز کے کنٹرول میں کیوں ہیں: بلاول بھٹو زرداری 74 ویں یوم آزادی پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

سوال ہے کہ بھوک اور غربت کے خاتمے پر ریاستی وسائل کیوں خرچ نہیں کیئے جا رہے: بلاول بھٹو زرداری وہ وسائل آزادیِ اظہارِ رائے و میڈیا اور مخالفین کو دبانے کے لئے ریاستی وسائل کیوں استعمال کیے جارہے ہیں؟: بلاول بھٹو زرداری انصاف کی ترازو کے توازن کی اساس اخباری شہ سرخیاں کیوں بن رہے ہیں؟: بلاول بھٹو زرداری

آمریت اور نظریہ ضرورت ہر چند سالوں کے بعد کیوں سر اُٹھا کے سامنے آتے رہتے ہیں؟: بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو تاحال اپنے بانی قائداعظم کے عین وژن کے مطابق کھڑا ہونے کے لیئے تگ ودو کیوں کرنا پڑ رہی ہے؟: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و اور پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، اور جمہوریت کو تسلیم کرنے اور ان کی پائمالی کے خاتمے میں ہے: بلاول بھٹو زرداری جب تک قانون کے سامنے سب برابر نہیں ہوں گے، ملک اندرونی و بیرونی بحرانوں کا شکار رہے گا: بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین نے قائداعظم اور ان کی قیادت میں تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا

پیپلز پارٹی ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے آئین و جمہوری اصولوں کی پیروی کرے گی: بلاول بھٹو زرداری

Leave A Reply

Your email address will not be published.