لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا ماننا ہے کہ زندگی پھولوں کی سیج نہیں لیکن زندگی تو ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پھولوں کے ساتھ کھڑے کچھ تصاویر شیئر کیں اور معنیٰ خیز کیپشن بھی تحریر کئے ۔انہوں نے ایک کیپشن میں کہا کہ’’زندگی پھولوں کی سیج نہیں لیکن ہاں زندگی تو ہے ، یا اللہ رحم ‘‘۔ایک اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ امریکا میں ماسک ضرور پہنیں اپنی اور دوسروں کو حفاظت کریں۔اداکارہ کی پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔بشریٰ انصاری کے مداحوں نے ان کی تصاویر دیکھ کر پسندیدگی کا اظہارکیاہے ۔
Related Articles
Check Also
Close




