مریم نواز شریف پر قاتلانہ حملہ حکومت کی سازش تھی، احسن اقبال کا الزام

0 25

پشاور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کہا ہے کہ نیب پیشی کے موقع پر مریم نواز شریف پر قاتلانہ حملہ حکومت کی سازش تھی۔

پشاور میں (ن) لیگ کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت بزدلانہ حملہ کر رہی ہے، وزیراعظم اسمبلی میں آکر ہمارا مقابلہ کریں۔ ن لیگ کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں جو منصوبے شروع کئے تھے، ان میں اب تک ایک بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری میٹرو کو عمران خان نے جنگلہ بس کہا تھا، آج وزیراعظم بی آر ٹی کے افتتاح پر قصیدے پڑھیں گے۔ جتنی لاگت پر بی آر ٹی بنائی ہے، اس پر پنجاب میں تین بی آر ٹیز بن سکتی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیز حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے متفق ہیں۔ اے پی سی میں سب متفق ہو کر کام کریں گے۔ ق لیگ اور ایم کیو ایم دو پارٹیاں بھی اپوزیشن کے ساتھ ہو جائیں تو تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی افواہیں جھوٹی ہیں۔ ہماری قیادت نواز شریف کر رہے ہیں، وہ صحتیاب ہو کر جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.