وزیراعظم کمزور طبقوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید

0 25

اسلام آباد:  وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان معاشرے کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو سرکاری مہمان بنا کر انہیں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب اور مستحق افراد کو نہ صرف پناہ فراہم کی بلکہ پناہ گاہوں میں باوقار انداز میں کھانا بھی فراہم کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت چلنے والی پناہ گاہوں کی تعداد اب دوسو تک پہنچ گئی ہے جو نمایاں پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے شہروں میں قائم کئے گئے یہ شیلٹر ہومز محنت کش طبقے اور روزگار کی تلاش میں آنے والوں کو رہائش فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ شیلٹر ہومز سے اسلام آباد میں گیارہ لاکھ بہتر ہزار چھ سو چون افراد، خیبر پختونخوا میں تین لاکھ اکاون ہزار پانچ سو اٹھارہ اور پنجاب میں بارہ لاکھ دس ہزار سات سو چونتیس افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.