
مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر غور کر رہی ہیں اور عوام اس حوالے سے جلد ہی اچھی خبر سنیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک اہم اجلاس آج ہونا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


