
ہرنائی: بلوچستان عوامی پارٹی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ہرنائی،سبی، خوست ریلوے سیکشن پر جلد ٹرینوں کی آمد رفت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی ریلوے اعظم خان سواتی سے انکے آفس میں بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی آرگنائزر ملک روح اللہ خان ترین کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں ہرنائی سبی،خوست ریلوے سیکشن کی بندش سے عوام تاجروں، زمینداروں، کاروباری حلقوں، کوئل مائینز اونرز سمیت عام عوام سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات اور سیکشن کی بندش سے محکمہ ریلوے کو سالانہ کروڑوں روپے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور ہرنائی و شاہرگ میں ریلوے کے زمینوں پر موجود ریلوے گرؤنڈز کو سپورٹس کیلئے وقف کرنے کیلئے تحریری درخواست بھی پیش کی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین کو یقین دلایا کہ ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر جاری تعمیر ومرمت کاکام آخری مراحل میں ہے کام کے مکمل ہوتے ہی جلد سیکشن پر ٹرینوں آمد رفت بحال کرینگے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاکہ ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بندش سے محکمہ ریلوے کو واقعی بہت بڑا نقصان ہورہا ہے کیونکہ کوئٹہ ڈویژن میں ہرنائی سبی ریلوے سیکشن منافع بخش ریلوے سیکشن تھا جوکہ گزشتہ15 سالوں سے بند ہے جس سے محکمہ ریلوے اربوں کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے ریلوے ٹریک، پٹڑی اور دیگر تعمیر ومرمت کاکام جو رہتا ہے انہیں جلد مکمل کرے اور اس سلسلے میں محکمہ حکام سے مسلسل رابطہ میں ہوں




