Daily Archives

February 18, 2021

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن پارلیمنٹ سے طے شدہ خطاب منسوخ

اسلام آباد  : وزیراعظم عمران خان کے اگلے دورہ سری لنکا کے دوران وہاں کے پارلیمنٹ سے طے شدہ خطاب کو منسوخ کردیا گیا۔  وزیراعظم نے 22 فروری سے 2 روزہ دورے پر کولومبو روانہ ہونا ہے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپاکسا…

سینیٹ انتخابات: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد  : سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ گزشتہ روز…

اگلے الیکشن میں کٹھ پتلیوں کی ضمانتیں ضبط کروادینگے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی اوقات یہی ہے کہ اگلے الیکشن میں ان کو تیسرا نمبر ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حکومت پر ناصرف سندھ اور پنجاب بلکہ اسلام…

پنجاب میں پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی

لاہور :  وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الیکشن میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹ ضروری ہے، پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ…

ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ علالت کے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد  : ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 68 سال تھی، وہ چند ماہ سے علیل تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر الیون ایچ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ مشاہداللہ خان 1953 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔…

پی ٹی آئی سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی

اسلام آباد  : فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا تیل کس بھاؤ ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ…

کورونا نے مزید 52 افراد کی زندگی چھین لی، 24 گھنٹے کے دوران1272 نئے مریض

اسلام آباد  : کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 488 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ…

دالبندین میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک بند

دالبندین: دالبندین میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک بند۔ ہزاروں صارفین سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دالبندین سمیت گردونواح میں یوفون،ٹیلی نار،زونگ سمیت دیگر موبائل فون کمپنیوں کی سروس اچانک بند رہی دن بھر موبائل فون اور…

پی ایس ایل سیزن سکس، محمد حفیظ کو لاہور قلندرز سے اچھے آغاز کی توقع

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل سیزن سکس میں سینئر قومی کرکٹر محمد حفیظ کو لاہور قلندرز سے اچھے آغاز کی توقع ہے ،گزشتہ بار اچھا اسٹارٹ نہیں لیا مگر اس بار ابتداء سے بہتری کی راہ اپنائیں گے ،پرفارمرز تبدیل نہیں ہوئے اور ان میں ہم آہنگی…