بلوچستان

دالبندین میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک بند

دالبندین: دالبندین میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اچانک بند۔ ہزاروں صارفین سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دالبندین سمیت گردونواح میں یوفون،ٹیلی نار،زونگ سمیت دیگر موبائل فون کمپنیوں کی سروس اچانک بند رہی دن بھر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بند رہنے سے ہزاروں صارفین سخت پریشان ہونے لگے بالخصوص تاجر برادری۔طلبا۔مسافر حضرات اور صحافی برادری کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا علاقے میں کام کرنے والے متعدد کمپنیوں کے متعلقہ حکام سے بار بار رابطے کے سروس کی بندش کا علم نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے استعمال کی خاطر بیلنس اور پیکجز ڈالنے والے صارفین کے لاکھوں روپے سروس کی بندش کی وجہ سے ڈوب گئے دالبندین میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سسٹم کی خرابی اب تو روز کا معمول بن چکی ہے ناقص کارکردگی سے تنگ آکر صارفین نے موبائل فون کمپنیوں کے فون اور انٹرنیٹ سروس کو خیرباد کہہ کر پی ٹی سی ایل کے کنکشنز حاصل کرکے ڈی ایس ایل لگانا شروع کر دیا ہے اگر موبائل فون کمپنیوں کی غیر معیاری سروس کا یہ سلسلہ مذید جاری رہا پھر لوگ موبائل سمیت ان کی کمپنیوں سے چھٹکارا پانے کے لئے متبادل ذرائع استعمال کریں گے جس سے موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز سمیت کروڑوں کی مشینری زنگ آلود ہو کر رہ جائے گی اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کے بیروزگار ہونے کا اندیشہ بھی رہے گا عوامی وسماجی حلقوں نے موبائل فون کمپنیوں کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ دالبندین شہر سمیت گردونواح میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی خرابی دور کرکے صارفین میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ کر دیں بصورت دیگر عوام سراپا احتجاج بنیں گے۔ اس لیئے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اور دیگر اعلی حکام علاقے میں موبائل فون کمپنیوں کی سروس کو بہتر بنانے کیلیے حکام بالا سے گفت و شنید کرکے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button