سائنسدان بننے کے شوقین اعجازاسلم کو قسمت شوبز میں لائی

0 28

لاہورسینئر اداکاراعجاز اسلم نے کہا ہے کہ اگرمیں اداکارنہ ہوتا تو سائنسدان ہوتا اوربیماریوں کا علاج دریافت کرنے کیساتھ ملک کی ترقی میں کردار اداکرتا ۔ اعجازاسلم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بچپن میں سائنسدان بننے کا شوق تھالیکن قسمت مجھے شوبزکی دنیا میں لے آئی،میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ تجربا ت کرتا رہتا تھا اور مجھے طب کے شعبے میں کام کرنے کا شوق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں طب کے شعبے میں اس طرح ریسرچ نہیں ہو رہی جس کی ضرورت ہے اور ہم دوسرے ممالک میں تجربات کامیاب ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.