
کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ سے ترقیاتی کام منجمد ہوئے ہیں،بلوچستان کا ہر حصہ میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے موجودہ صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے وفاق سے منظور کرائے ہیں محمود خان اچکزئی جیسے قدرآور شخصیات سے بلوچستان کی عوام مثبت سیاست کی امید رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ بلوچستان کا ہر حصہ میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے جہاں پندرہ بیس سالوں میں دہشت گردی کی وجہ سے ترقیاتی کام منجمد ہوئے ہیں اور انسانی ترقی رک گئی اگر وفاقی حکومت نے توجہ دی تو بحیثیت قومی رہنما آپ اس بات کی تائید کریں لیکن 65 ارب کی ژوب کچلاک روڑ، دو رویہ زیارت کچلاک روڑ دکی چمالانگ روڑ، زیارت پیکج، خضدار کوئٹہ کچلاک روڑ بھی اس حکومت نے وفاق سے منظور کروائے ہیں، بلوچستان کے لوگ آپ جیسے قدآور رہنما سے مثبت سیاست کی امید رکھتے ہیں۔




