
راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر ) کشمیر پریمیئر لیگ کی نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال منظوری دی اور نہ ہی کے پی ایل ٹی ٹونٹی ریکارڈ کا حصہ ہے ، اس بات کا انکشاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشدلطیف نے رسجا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر ‘دنیا’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق کپتان نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کی اجازت تو دی ہے لیکن منظوری نہیں دی جس کی وجہ سے یہ لیگ ٹی ٹونٹی ریکارڈ کاحصہ نہیں۔ پی سی بی کو چاہئے کہ فوری طور پر کے پی ایل کی منظوری دی جائے ۔ راشدلطیف نے کہاکہ پی سی بی کی منظوری کے بعد ہی یہ لیگ ٹی ٹونٹی ریکارڈ کا حصہ بن سکے گی، اسی سے لیگ کی اصل اہمیت ہوگی اور کھلاڑیوں کوبھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا اگر کے پی ایل کیخلاف کوئی سازش کرتا ہے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں کیونکہ وہ تو دشمن ہے لیکن کم ازکم ہمیں تو ایسے ایونٹس کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔




