اہم خبریںشوبز

ارجن اپنی اور ملائکہ کی دولت کا موازنہ کرنے پر برہم

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا ایک دوسرے کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اداکار ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2021ء میں ایسی احمق ہیڈ لائن پڑھنا افسوس ناک اور شرمناک ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملائکہ اروڑا اچھا کماتی ہیں، انہوں نے کئی سالوں کی محنت کر کے یہ مقام کسی سے موازنہ کرنے کیلئے حاصل نہیں کیا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ملائکہ اروڑا نے بحیثیت ایک خاتون 20 سال کی عمر میں سخت محنت کی اور تب جا کر آج انہیں یہ مقام حاصل ہوا، میں ان سے ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button