بین الاقوامی
مقبوضہ کشمیرمیں یک طرفہ تبدیلی غیرقانونی، غیرمؤثر ہے، چین

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کوئی بھی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غیر مؤثر ہے۔ چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ ‘چین کشمیر کے خطے کی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر پر ہمارا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک تنازع ہے’۔




