
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کر کے جنرل پوسٹ آفس میں 14 کروڑ روپے کا غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے 2014سے 2018کے دوران تقریبا 14کروڑ روپے کا غبن کیا، ملزمان نے جعلی دستخطوں اور دیگر طریقوں سے بھاری رقم اور قیمتی سامان خرد برد کیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے، 6 گاڑیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج شاہین اقبال بھی شامل ہے جو کہ اس گروپ کا سرغنہ بھی تھا۔ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ ملزمان سے برآمد 2 کروڑ روپے کی رقم جی پی او اکانٹ میں جمع کروا دی گئی ہے اور دیگر جنرل پوسٹ آفسز میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔




