اہم خبریںپاکستان

خون کے آخری قطرے تک پاکستانی ہیں، ممبران قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر

مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک پاکستانی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کا ایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شہدائے کشمیر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور بھارتی بربریت کی مذمت کی گئی۔ممبر قانون ساز اسمبلی حسن ابراہیم نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک پاکستانی ہیں۔احسن ابراہیم کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئے کشمیریوں کو اس عمل کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشیدترابی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہاقوام عالم پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں۔ممبر قانون ساز اسمبلی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں اور سول سوسائٹی کی بدولت کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں جب کہ پاکستان کا نیا نقشہ جموں کشمیر کے جذبات کا ا ظہار ہے۔سردار عتیق احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کا نتیجہ ہے کہ پہلی بار دنیا میں بھارت بے نقاب ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button