اہم خبریںبین الاقوامی

لبنان، دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی،4ہزار افراد زخمی

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100ہو گئی جب کہ 4000 افراد زخمی ہیں۔بیروت کی بندرگاہ پر اچانک دھماکوں اور تباہی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مذول کرا لی۔بندر گاہ پر ہونے والے دھماکوں میں ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں تاہم اب ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 100ہو گئی ہے جب کہ 4000 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ہلاک افراد میں لبنان کی خطیب پارٹی کے سیکریٹری جنرل نذر نجارائن بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔تاہم بیروت کی بندرگاہ کیاطراف کے علاقوں میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کہ 24 کلومیٹر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکوں کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جا گریں۔بیروت کے گورنر نے بندر گاہ پر ہونے والے دھماکوں کو ہیرو شیما جیسی تباہی قرار دیا ہے۔لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے اس گودام میں ہوئے جہاں 2750 ٹن ایمونیم نائٹریٹ رکھا ہواتھا۔انھوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ 6 برس سے یہ مواد وہاں کیسے موجود تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button