Daily Archives

August 3, 2022

کورونا سے اموات میں اضافہ، مزید 9 مریض انتقال کرگئے

 اسلام آباد: ملک میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9مریض انتقال کر گئے جبکہ 160 مریضوں کی…

کراچی میں ساحلی مقامات پر دفعہ 144 نافذ، سمندر میں نہانے پر پابندی

کمشنر کراچی نے شہر میں سمندر پر نہانے سمیت غوطہ خوری اور تیراکی پر پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر قائد میں ساحلی مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اگست تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا…

ریلوے کو اربوں روپے خسارہ، 93 افسران و اسٹاف دورہ چین کو تیار

لاہور: اربوں روپے سے زائد خسارے میں ڈوبے محکمہ کے 93 افسران و اسٹاف کی فوج مرحلہ وار چین کے ٹور پر جائے گی۔ محکمہ ریلوے 45 ارب روپے سے زائد خسارے میں ڈوبے محکمہ کے 93 افسران و اسٹاف کی فوج چین سے درآمد کی جانے والی 230 مسافر بوگیوں کی…

ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جزوی ہڑتال

 راولپنڈی: ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز ٹول ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں۔ انٹرا سٹی جانے والی بسیں مکمل طور پر بند ہیں اور ٹویوٹا…

لاہور جاکر شادی کرنے والی لڑکی کے کیس میں اغوا اور زیادتی کی دفعات ختم

 کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی رپورٹ جمع کرادی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں…

بلوچستان؛ سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، خواتین و بچوں سمیت مزید 15 افراد جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان  میں سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔  بلوچستان  میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے علاوہ اب تک کے مجموعی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے…

مرینہ خان کا اپنی آنے والی فلم کے پروڈیوسرز پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’یاراوے‘ کے پروڈیوسر پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی جانب سے اداکارہ کو فلم کا مکمل معاوضہ نہیں دیا گیا۔ سینئر اداکارہ و پروڈیوسر مرینہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام…

ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیدر لینڈ اور ٹی20 ایشیاکپ کیلئے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدر لینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 جبکہ اے سی سی ٹی20 ایشیاکپ کے لیے 15 کھلاڑیوں…

امارات لیگ؛ پاکستانی کرکٹرزکو این او سی نہ مل سکا

کراچی: امارات کرکٹ لیگ کیلیے پاکستانی کرکٹرزکو این او سی نہ مل سکا،2 نے باضابطہ درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا، دیگر نے یہ دیکھ کر بورڈ سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اولین ایڈیشن آئندہ سال 6 جنوری سے 12 فروری تک ہوگا،…

خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

مکہ معظمہ: کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔ حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے…