اہم خبریںپاکستان

نوازشریف کی واپسی کیلئے حکومت لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے گی : فواد چودھری

کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے گی۔

کراچی میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑے بھائی کا بیان حلفی جمع کرایا، اگر وہ نوازشرف کو نہیں بلاتے تو جعلی حلف نامہ دینے پر کارروائی ہونی چاہئے۔ اٹارنی جنرل کو اس سلسلے میں عدالتی کارروائی کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی منڈی کی وجہ سے اشیا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر مہنگائی کےاثرات پاکستان پر پڑے ہیں۔ نجی سیکٹر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہا، نجی کمپنیاں خود منافع کما رہی ہیں مگرملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button