اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل 2022 : لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

شام سات بجے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر آمنے سامنے ہوں گے۔ اب تک ہونے والے مقابلوں میں کوئٹہ کو کراچی پر سبقت حاصل ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے سات مرتبہ کنگز کو ہار کا مزہ چھکایا جبکہ پانچ مرتبہ جیت کراچی کا مقدر بنی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button