اہم خبریںکھیل

پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑی کورونا میں مبتلا

لاہور : پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہو گئے، وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ان کا کوویڈ مثبت ٹیسٹ عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر ہوا۔ گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے وسیم اکرم کو ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے، ایونٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button