اہم خبریںکھیل

ویمن ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف کپتان مقرر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ویمن ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ،بسمہ معروف کو ٹیم کی کپتان مقررکیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ 2022کیلئے پندرہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ ورلڈکپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ندا ڈار کو عالمی مقابلے کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ کی پندرہ رکنی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث سکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button