بین الاقوامی

انڈیا، چین سرحد پر آخری سویلین آبادی کا سفر: اروناچل پردیش میں دونوں ملکوں کی فوجی تیاریاں

انڈیا کی مغربی سرحد پر واقع لداخ میں چین اور انڈیا کے ہزاروں فوجی گذشتہ ڈیڑھ برس سے پورے جنگی ساز و سامان کے ساتھ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں۔ مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد بھی کشیدگی ختم کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

جبکہ کشیدگی کے اس ماحول میں اب شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے محاذ پر بھی دونوں افواج غیر معمولی جنگی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

چین نے 30 دسمبر کو انڈیا کی ریاست اروناچل پردیش کے 15 اضلاع، پہاڑوں اور دریاؤں کے نام بدل کر چینی نام دیے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ نام چین کے اقتدار اعلیٰ اور تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے بدلے گئے ہیں اور اب یہی نام چین کے قومی نقشے اور نصابی کتابوں میں استعمال ہوں گے۔

مختلف مقامات کو چینی نام دینے کا یہ اعلان چین نے نئے بارڈر لینڈ قانون کے نفاذ سے دو روز پہلے کیا۔

اس نئے قانون کے تحت چین کی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ان خطوں کو چین کے اقتدار اعلیٰ میں لانے کے اقدامات کرے جن پر چین کا دعویٰ ہے۔ مگر انڈیا نے اروناچل پردیش کے علاقوں کو چینی نام دینے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ انڈیا کا کہنا ہے کہ ’نام بدلنے سے حقیقت نہیں بدل جاتی۔‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button