کھیل
وژڈن ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شاہین شاہ آفریدی اور فواد عالم منتخب

پلینگ الیون کا حصہ بننےوالے کھلاڑیوں کا انتخاب دوہزار اکیس کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیاہے۔اس فہرست کے لیے مجموعی طورپر انتیس کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا، تاہم سلیکشن پینل نے ان گیارہ کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ائر میں شمولیت کےقابل سمجھا۔
ان کھلاڑیوں میں روہت شرما، کرونارتنے،کین ویلیمین کپتان، جو روٹ،لابوشنے،فواد عالم،پینٹ، ایشون،کائلز جمیشین،کمنز اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔




