شوبز

لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی۔ لاش کو بہت بری طرح قتل کیا گیا تھا کیونکہ لاش پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔

لاش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔

کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button