اہم خبریںبلوچستان

ہر مہینہ منی بجٹ اور مہنگائی سمجھ سے بالا تر ہیں ، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

اوستہ محمد : ہر مہینہ میں منی بجٹ اور مہنگائی سمجھ سے بالاتر ہے عوا م اٹھیں اور اس نا اہل حکومت کے خلاف تحر یک کا آ غاز کر یں ور نہ ہم بھو کے مر جائیں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیمو کریٹ پارٹی کے سر براہ ڈا کٹر عبد الحئی بلوچ نے آ ن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہو ں نے کہا کہ حیرت اس بات کی ہے کہ بجٹ کو ایک مرتبہ پیش کیا جاتا ہے یہ واحد ملک ہے جہاں پر ہر ماہ منی بجٹ پیش کیا جاتا ہے اب منی بجٹ پیش کر کے گھی، چینی ادویات کی قیمتوں میں اضا فہ کر کے غر یب عوا م کو مارنا چا ہتے ہیں بہتر تو یہ ہے بجائے عوا م خودکشی کر نے کے اس موجودہ حکومت کو گرا نے اور مار نے کی کوشش کرے کیونکہ یہ واحد سلیکٹڈ وزیر اعظم اور حکومت ہے جو آ ئی ایم ایف کے اشارے پر چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جو آ ئی ایم ایف کہہ رہی ہے وہ سلیکٹڈ حکومت کرتی ہے خدا راہ سیاسی لوگ مل کر ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کرکے ملک اور عوا م کو بچا ئیں ور نہ غریب ایڑیاں لگا کر مر جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button