
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اضافے کے لحاظ سے ترسیلات دسمبر 2021ء میں 2.5 فیصد (ماہ بہ ماہ) اور 3.4 فیصد (سال بسال ) بڑھ گئیں، مالی سال 22ء کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن آئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد زائد ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2021ء میں کارکنوں کی زیادہ تر رقوم سعودی عرب سے 62 کروڑ 66 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 34 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 24 کروڑ 85 لاکھ ڈالر آئیں



