اہم خبریںپاکستان

حکومت مخالف احتجاج، شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات متوقع

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے، یہ ملاقات  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی، جب کہ شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، اور اگر بلاول بھٹو مارچ میں شرکت کے لئے رضا مند نہ ہوئے تو پھر پی ڈی ایم اپنا شیڈول پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈجسٹ کرے گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button