بلوچستان

نام نہاد لبرل طبقہ علماحق کو انتہا پسند اور دہشت گرد قرار دیتا ہے ، حافظ حسین احمد

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک جانب سے نام نہاد لبرل طبقہ علما حق کو انتہا پسند اور دہشت گرد قرار دیتا ہے جب ک دوسری جانب سے دھشت گرد بھی انہی علما کرام کو سیاسی اور لبرل قرار دے کر مسلسل نشانہ بنا رہے ھیں وہ منگل کو جمعیت علما اسلام نظریاتی کوئٹہ کیدفتر میں شہدا سائنس کالج کوئٹہ کے شہدا کرام کی فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد گفتگو کررہے تھے اس موقع پر جمعیت علما اسلام ن صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، قاری مہراللہ ے حاجی سیدعبد الستارشاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑ حاجی حبیب اللہ صافی مولوی اکرم نیازسمیع اللہ عطااللہ اسداللہ خالد اوردیگررہنما وعہداربڑی تعدادمیں موجودتھے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل چمن میں جییوآئی ن کے جلسہ عام میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ متعدد افراد زخمی اور شہید ہوئے مولانا محمد خان شیرانی، مولانا فضل الرحمن،مولانا حسین جان،مولانا عبد الغفور حیدری،مولانا ڈاکٹر عادل خا ن،مولانا مفتی تقی عثمانی اور مفتی نظام الدین شامزئی مولانا محمد حنیف آف چمن سمیت بلا مبالغہ ھزاروں علما کرام کو شہید کیا گیا جبکہ کوئی ایک دھشت گرد گرفتار تک نہ ہو سکا مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانا تو دور کی بات ہے حافظ حسین احمد نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے سالانہ بجٹ کے اربوں روپے امن وامان قائم کرنے والی فورسز پہ صرف ہورہا ہے لیکن وزیر اعلی کا ھر سانحہ کے بعد ایک عدد سائیکلوسٹائل بیان داغ کر عوام کو خوشخبری سنا دیا جاتا ہے کہ وزیراعلی نے اس سانحے کا نوٹس لے لیا ہے اب تک وزیراعلی ہاوس نوٹسز بحر چکا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت جمعیت نظریاتی سائنس کالج بم دھماکہ میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکیان واقعات کیپس پشت قوتوں کوبے نقاب کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button