اہم خبریںشوبز

ملک میں تبدیلی لانے کیلئے 5 سال کم ہیں:سارہ خان

کراچی ( سٹاف رپورٹر) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سارہ خان کے ایک پُرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ خان نے کہا کہ ‘عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا۔’اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان نے اُن لوگوں کو بند کیا ہے جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔اُنہوں نے کہا کہ ‘تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے ، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔ سارہ خان نے مزید کہا کہ طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت تعریف کی مستحق ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button